بھٹکل:20/جولائی (ایس اؤنیوز)تعلقہ صحت عامہ محکمہ کی جانب سے محکمہ کا عملہ تعلقہ کے ماوین کوروے گرام پنچایت علاقوں میں ڈینگو اور ایچ 1این 1بیماریوں کے سلسلے میں پیشگی اقدامات کئے جانے کے متعلق جمعرات کو بیداری مہم چلائی ۔
محکمہ کا عملہ اور افسران علاقے اور اطراف کے عوام کو مچھروں کے پیدا ہونےو الے جگہوں کی تلاش کرکے پاکی صفائی اور مچھروں سے چھٹکارا حاصل کرنے والے طریقوں کے متعلق جانکاری دی۔ انہیں فولڈر تقسیم کرتے ہوئے بیماریوں کے سلسلے میں اہم معلومات دی گئیں۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے تعلقہ میڈیکل آفیسر پرکاش کامت نے کہاکہ ہم نے محکمہ کی جانب سے کل 13ٹیموں کو تشکیل دیا ہے ، جو تعلقہ بھر کے متاثرہ علاقوں میں بیداری مہم چلارہے ہیں اور جہاں بھی مچھروں کے پیدا ہونے کا شبہ ہوتاہے ان تمام جگہوں پر دوائی چھڑک کر مچھروں کی پیدائش کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ صرف محکمہ کی کاوشو ں سے کسی بھی بیماری کی روک تھام ناممکن ہے عوام کا تعاون لازمی ہوتاہے ، اگر عوام اس سلسلے میں بیدار ہوکر تعاون اور پیشگی اقدامات کریں گے تو بیماریوں سے نجات ہونےکی بات کہی۔ اس موقع پر میڈیکل ایجوکیشن آفیسر رجنی دیسائی ، رینوکا، نینا وغیرہ موجود تھیں۔
